
بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا، ،پی ڈی ایم اے الرٹ نے الرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے بکم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں منفی 7 ، زیارت میں منفی 5، مستونگ میں منفی 3، پشین میں منفی 4 پنجگور میں 3 اور سبی میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد اورجزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مغربی سسٹم آج شمالی بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب اور گردو نواح میں ہلکی بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے
محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم بلوچستان نے شمالی بلوچستان کیلئے موسم پر الرٹ جاری کردیا ہے، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ میں برفباری پرالرٹ بھی جاری کیا گیا ہے کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، کوژک ٹاپ، کان مہترزئی، زیارت، لکپاس پر ہائی وے برفیلے موسم سے شدید متاثر ہونے کے امکانات ہیں جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو ہائی ویز اور لنک روڈز پر محدود آمدورفت کیلئے اقدامات کی ہدایات بھی دی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے داخل ہونے سے ملک بھر میں آج سے سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے مزید رواں سال کیاختتام اور نئے سال کے آغازپر ریکارڈ سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے



