بلوچستانتازہ ترینپاکستان

فیس بک سے اب پاکستانی صارفین کیلئے پیسے کما نے کا آسان طریقہ

فیس بک سے اب پاکستانی صارفین پیسے کما نے کا آسان طریقہ اگر آپ فیس بک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اب پاکستانی صارفین کے لیے آسان موقع دستیاب ہے فیس بک کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے اس حوالے سے کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔یہ فیچرز دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کو کافی عرصے سے دستیاب تھے مگر اب پاکستانی صارفین بھی استعمال کرسکتے ہیںپاکستانی صارفین کے لیے پروفیشنل موڈ کا فیچر متعارف کرایا گیا جبکہ دسمبر میں اسٹارز نامی پروگرام تک رسائی دی گئی یہ انفرادی صارفین کا ایک پیج ہے جو بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے آپ انسٹاگرام اکانٹ کو پروفیشنل میں تبدیل کردیں پروفیشنل موڈ سے تخلیق کاروں کو ایک علیحدہ پروفائل میں اپنی رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی جس کے لیے انہیں مختلف ٹولز اور فیچرز دستیاب ہوں گے صارف کو اپنی فیس بک پروفائل میں جاکر ایڈٹ پروفائل کے برابر میں تھری ڈاٹ مینیو میں جانا ہوگااس مینیو پر کلک کرنے پر نیچے ٹرن آن پروفیشنل موڈ کا آپشن موجود ہوگا جس پر کلک کرکے ٹرن آن کریں اور بس پروفائل کو پروفیشنل موڈ پر تبدیل کرنے کے بعد صارفین کو اینالیٹکس ٹولز اور آمدنی کے حصول میں مددگار فیچرز جیسے فیس بک ریلز پلے بونس پروگرام تک رسائی مل جائے گی، جہاں وہ اپنی مختصر ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے پروفیشنل موڈ سے صارفین ریلز، لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ کے فالوورز سے براہ راست رقم حاصل کرنے کے پروگرام اسٹارز تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے پاکستان میں اس پروگرام کو متعارف کرانے کا اعلان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور میں میٹا کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیایہ فیچر سب سے پہلے 2021 میں مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال بعد پاکستانی صارفین کے لیے اسے پیش کیا گیااس فیچر سے کوئی بھی صارف چند شرائط پوری کرکے اپنی تصاویر، ویڈیوز، لائیو اسٹریم یا تحریری پوسٹس سے پیسے کما سکتا ہے ان پوسٹس یا مواد کو دیکھنے والے افراد اسٹارز خرید کر آپ کو کمنٹس میں بھیج سکیں گے۔ہر ایک اسٹار پر ایک امریکی سینٹ آپ کو ملے گافیس بک کے مطابق اسٹارز پروگرام سے سے آف لائن بزنس اور سروسز کو آن لائن منتقل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، فالوورز سے تعلق مضبوط ہوسکتا ہے فیس بک اسٹارز کے لیے صارفین کو اپنا ایک پیج بنانا ہوگاجس پر کم از کم 60 دنوں تک ایک ہزار فالوورز کا ہونا ضروری ہوگافیس بک کمیونٹی اسٹینڈرڈز اور پرینٹر مونیٹایزشن کے پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگاجبکہ اسٹارز پروگرام کے شرائط و ضوابط کو تسلیم بھی کرنا ہوگاایک صارف اپنے فینز کو اسٹار گول بتا سکتا ہے تاکہ لوگ اس کے مواد پر اسٹارز خرید کر بھیج سکیںان صارفین کو بینک ا کاونٹ نمبر دینا ہوتی ہیں پیسے وہاں جمع ہوسکیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button