
کوئٹہ ،،پشتونخواملی عوامی پارٹی کی ساتویں قومی کانگرس 21,20,19دسمبر 2022ء بمقام سائنس کالج کوئٹہ میں منعقدہ ہوئی ۔جس کی صدارت پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کی ۔ قومی کانگرس کا باقاعدہ آغاز 19دسمبر کو تلاوت کلام پاک سے کیا گیاجس کی سعادت حافظ مطیع اللہ نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالرحیم زیارتوال نے سرانجام دیئے۔ قومی کانگرنس میں ملک کے چاروں صوبوں اور پشتونخوا وطن سے10ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔قومی کانگرس نے مرکزی قومی جرگے کی تشکیل کی ، مرکزی قومی جرگے سے الیکشن کمیشن کا انتخاب کیا گیا اور مرکزی الیکشن کمیشن نے مرکزی ایگزیکٹوز کونسل اور مرکزی کمیٹی کی تشکیل کیںجس کی مرکزی قومی جرگے نے منظوری دی ۔ محمود خان اچکزئی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ، ارشد خان ایڈووکیٹ صوابی سینئر ڈپٹی چیئرمین ، عبدالرئوف لالا ڈپٹی چیئرمین ، عبدالرحیم زیارتوال مرکزی جنرل سیکرٹری ، اٹل خان اچکزئی مرکزی سینئر سیکرٹری ، نواب ایازخان جوگیزئی مرکزی سیکرٹری ، حاجی فضل قادر شیرانی مرکزی سیکرٹری ، ڈاکٹر کلیم اللہ خان مرکزی سیکرٹری ، چارسدہ کے جمعہ گل مرکزی سیکرٹری ، رسان صافی مرکزی سیکرٹری ، نذیر جان لالا مرکزی سیکرٹری ، تالیمند خان مرکزی سیکرٹری ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی مرکزی سیکرٹری ،شکرگڑھ مردان کے موسیٰ باچا مرکزی سیکرٹری ، ڈاکٹر جمیل پانیزئی مرکزی سیکرٹری ،بنو کے ملک شوکت مرکزی سیکرٹری اور لورالائی کے جبار اتمانخیل مرکزی سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ پارٹی کے منتخب چیئرمین محمود خان اچکزئی سے نواب ایازخان جوگیزئی نے حلف لیا ، جبکہ منتخب مرکزی ایگزیکٹوز کونسل سے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی نے حلف لیا ۔اسی طرح چاروں صوبوں خیبرپشتونخوا ، سندھ ، پنجاب ، جنوبی پشتونخوا (بلوچستان) کے علیحدہ علیحدہ صوبائی کانفرنسز منعقد ہوئیں ، جن میں ہر صوبے کے صوبائی جرگوں کا انتخاب کیا گیا ، صوبائی جرگوں کے الیکشن کمیشن نے اپنے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں میں چاروں صوبوں کے صوبائی ایگزیکٹوز کونسل اور صوبائی کمیٹیوں کا انتخاب کیا گیا ۔جنوبی پشتونخوا صوبے(بلوچستان ) کیلئے عبدالقہارخان ودان صوبائی صدر ، سید شراف آغاسینئر نائب صدر، عبدالمجید خان اچکزئی نائب صدر ، کبیر افغان صوبائی سیکرٹری ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز کیلئے علائوالدین کولکوال ،سید لیاقت آغا، سردار امجد خان ترین ، سردار حبیب الرحمن دومڑ،سردار شفیق ترین ، سردار ادریس بڑیچ ، جمال خان مندوخیل ، منان خان بڑیچ، حبیب الرحمن بازئی ، ذاکر حسین کاسی ، دارا خان جوگیزئی ، صورت خان کاکڑ، عبدالرحیم راحت زئی ، رزاق خان ترین ، فرید خان پانیزئی ، حضرت عمر اچکزئی ، دوست محمد لونی ، حیات خان میرزئی ، ملک عمر کاکڑ، گل خلجی اور حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ منتخب ہوئے ۔ منتخب صوبائی ایگزیکٹو کونسل سے پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے حلف لیا ۔ ساتویں قومی کانگرس کا باقاعدہ آغاز 19دسمبر کو ہوا تھا جبکہ 18دسمبر کو خیبر پشتونخوا ، سندھ اور پنجاب صوبوں کے علیحدہ علیحدہ صوبائی کانفرنسز منعقد ہوئیں اور ان کے صوبائی ایگزیکٹو کونسلز کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا۔ جس کے مطابق صوبہ خیبر پشتونخوا کیلئے محمد علی صوبائی صدر ، میر کلام وزیر سینئر نائب صدر ، اصغر باجوڑی نائب صدر ، ملک ہارون ایڈووکیٹ صوبائی سیکرٹری سمیت 47افراد پر مشتمل صوبائی کابینہ منتخب ہوئی۔ صوبہ پنجاب کیلئے صوبائی صدر جانان افغان ، صوبائی سینئر نائب صدر ایمل خان مندوخیل ، صوبائی نائب صدر حکیم خان حریفال ، صوبائی سیکرٹری خالقداد وطن پال ، صوبائی اطلاعات سیکرٹری بریال وطنپال ، فنانس سیکرٹری سردار خان کاکڑ، رابطہ سیکرٹری یوسف خان کاکڑ ، لیبر سیکرٹری عظیم خان دوتانی ، کسان سیکرٹری اکبر خان آریا ، آفس سیکرٹری حاجی یونس ، حاجی عبداللہ اچکزئی ، مبین خان مومند، بریال آغا، مرزا خان ، سردار تیمور شاہ ، مومن زار ، بہرام ترین ، دلاور خان ، ملک ولی لونی ، بہادر خان ، عطاء محمد ، حاجی خالقداد ، زاہد خان ، حبیب وردگ اور حاجی جمیل صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز منتخب ہوئے ۔ صوبہ سندھ کے صوبائی ایگزیکٹوز کونسل کیلئے سلیم خان ترین صوبائی صدر، سکندر خان سینئر نائب صدر، غفور جان آغا نائب صدر، صابرین خان چغرزئی صوبائی سیکرٹری جبکہ سید ضیاء الدین آغا، ایمل خان مندوخیل ، نظر محمد اچکزئی ، ڈاکٹر محمود ، نصیر خان اچکزئی، حاجی شیر ولی خان وزیر ، فضل اشناء ، شیر ترین ، ڈاکٹر فضل ودود ، محمد نبی کاکڑ، نواب سید ، اکرم خان ترین ، اشرف بازئی، آزاد خان ، طاہر زلاند، مراد خان ، ساگر تنقیدی ، عبدالرب درانی ، رازق خان اچکزئی، جمال پشتون اور رحیم انقلابی صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز منتخب ہوئے ۔ تینوں صوبوں کے صوبائی ایگزیکٹو کونسلز سے پارٹی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی نے حلف لیا ۔ پارٹی کی ساتویں قومی کانگرس منعقدہ 21,20,19دسمبر 2022ء کا انعقاد پارٹی کی چھٹی قومی کانگرس منعقدہ 29,28جنوری 2022کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ۔



