
عوام کو صحت کی سہولت دینے کے لئیے ہر اقدام اٹھایا جائے گا :ڈاکٹر بہاول چھلگری
صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کی جانب سے دو روزہ شش ماہی کارکردگی برائے ٹی بی مرض کا اختتامی اجلاس انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے کی ۔ جبکہ صوبائی مینیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی ، پروگرام مینیجر ڈاکٹر عرفان رئیسانی ، ڈپٹی مینیجر ڈاکٹر ابابگر بلوچ ، ٹی بی کنسلٹنٹ دوپاسی ڈاکٹر سید کرم شاہ ، فوکل پرسن ڈی جی آفس محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر سید غلام مرتضی شاہ ، سینیئر صوبائی پروگرام آفیسر ڈاکٹر حضرت بلال مندوخیل ، سینیئر صوبائی پروگرام آفیسرڈاکٹر بہاول چھلگری ، صوبائی کوآرڈینیٹر ملٹی گرانٹ کامران بنگلزئی ، صوبائی کوارڈینیٹر برائے ڈی ایچ آئی ایس ٹو ظہیر احمد سمیت تمام ضلعوں کے ڈسٹرکٹ ٹی بی کوارڈینیٹر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ٹی بی کی پروگرام میں جن افسران کی کارکردگی بہتر نہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر عوام کو صحت کی سہولت دینے کے لئیے ہر اقدام اٹھایا جائے گا ۔ سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر تمام ضلعوں میں مائیکرو اسکوپ جو آج دئیے گئے ہیں ان کا بھر پور استعمال کیا جائے تاکہ ٹی بی کی اسکرینگ میں اضافہ ہو اور اس کی تشخیص میں بہتری آئے ۔ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر آئندہ سے جائزہ اجلاس ڈیوژنل سطح پر منعقد کئیے جائیں ۔ سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر جینز ایکسپرٹ مشینوں سے ٹی بی کی تشخیص میں بہتری آئے گی ۔ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر . ڈاکٹر بہاول چھلگری .
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



