
کوئٹہ ۔۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی ابڑونے کہاہے کہ ہنڈی اور حوالے کے کا ر وبارسے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہاہے ، جس کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کرد یا گیا ہے،اوراسٹیٹ بینک کی جانب سے دیئے جانے والے اعداد و شمار کے بعد ایک ماہ میں گیارہ کارروائیاں کر کے 4افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیںآج کی کارروائی میں غیر قانونی طور پر کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا ہے، کوئٹہ میں15سے زائد لوگ حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بخاری سینٹر میں کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انکاکہناتھاکہ شہر میں حوالے اور ہنڈی کاکاروبار ہورہاہے گذشتہ ا یک ماہ کے دوران اسٹیٹ بنک کے فراہم کردہ ڈیٹا کی روشنی میں گیارہ چھاپے مارکر چار افراد کو گرفتار کیا اورانکے خلاف مقدمات درج کئے ہیں ۔ اسی سلسلے میں آج بھی شارع اقبال پرغیرقانونی طورپر کرنسی کاکاروبار کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی گئی ، چھاپے کے دوران غیر ملکی کرنسی اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔ہنڈی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے، غیر قانونی کرنسی کی تجارت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی کوئٹہ میں پندرہ سے زائد لوگ حوالے اور ہنڈی کاکاروبار کرتے ہیں۔ قبل ازیں ایف آئی اے کی کاروائی کے دوران شارع اقبال پر حوالہ ہنڈی کیخلاف ایف آئی اے نے کریک ڈاون کرتے ہوئے بخاری سینٹر میں کارروائی کے دوران ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی کارروائی کے دوران مشتعل تاجروں نے بخاری سینٹر کے مین گیٹ کو تالہ لگا کر ایف آئی و میڈیا نمائندوں کو یرغمال بناتے ہوئے میڈیا کی ڈی ایس این جی وین کے ٹائر برسٹ کردیئے مشتعل مظاہرین نے شارع اقبال پر ٹائر جلاکرشدید احتجاج کیا اس دوارن پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی میڈیا نمائندوں کے گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کیخلاف بی یو جے صدر عرفان سیعد کی سربراہی میں ایف آئی آر کیلئے درخواست سٹی تھانہ میں دی گئی ہے .
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



