بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

اقوام متحدہ خصوصی سفیر انجیلینا جولی نے یو این ایچ سی آرکوخیرآباد کردیا

انجیلینا جولی
انجیلینا جولی

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین یو این ایچ سی آرکی خصوصی سفیر انجیلینا جولی عہدے سے دستبردار ہوگئیں ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے سوشل میڈیا پر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیاغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انجیلیناجولی 20 سال سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین و مہاجرین سے وابستہ تھیں۔اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں انجیلینا جولی نے کہا کہ پناہ گزینوں کیلئے کام کرنے والے دوسرے اداروں کے ساتھ کام کرتی رہوں گی،اپنی زندگی پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے وقف کردی ہے کافی عرصہ اقوام متحدہ کے ساتھ کام کیا اب تھوڑا مختلف کام کرنا چاہتی ہوںخیال رہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیرکی حیثیت سے انجیلیناجولی 3 بار پاکستان آئیں، انجیلینا جولی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے رواں برس اور 2010 میں پاکستان کادورہ کیا تھا

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button