بلوچستانتازہ ترینویڈیوز

علی وزیر کو رہا نہ کیا گیا تو کانگرے کے بعد محمود خان جرگہ بلائیں گے

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا علی وزیر کی گرفتاری کے خلاف باچا خان چوک پر مظاہرے کے شرکا سے خطاب میں کہا ہے کہ افغانستان میں مداخلت کے نتیجے میں آج بربادیوں کا سامنا کررہے ہیں، ٹی ٹی پی آپ کے ظلم کے نتیجے میں بنیآپ نے وزیرستان پر اپنے سارے اسلحے استعمال کئے،پشتونوں کو اپنا متحدہ صوبہ پشتونخوا پشتونستان یا افغانیہ کے نام سے دیا جائے،افغانستان کو قبضہ کرنے والی سوچ رکھنے والے پاگل ہیں۔ جمال مندوخیل یا اطہر من اللہ حکم دے کہ علی وزیر کو رہا کیا جائے، آج وہ دن ہے جب پاکستان ٹوٹ گیا، رائو انوار نے سینکڑوں افراد کو قتل کیا لیکن انہیں ایک دن ہتھکڑی نہیں لگی، اگر پشتونوں کے ساتھ یہی رویہ روا رکھا گیا تو ملک کے سارے تھانے اور جیلیں بھردینگے، علی وزیر کو رہا نہ کیا گیا تو کانگرے کے بعد اپنے جرگے بلائیں گے، علی وزیر اور پشتونخوا میپ کوہاٹ کے امین اعظم کو فی الفور رہا کیا جائے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button