بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان بھر میں زچگی کے دوران کئی مائیں دم توڑ چکی ہیں ہائی کورٹ

کوئٹہ ۔بلوچستان ہائی کورٹ میں ضلع آواران میں صحت و تعلیم کی صورتحال پر کیس کی سماعت جسٹس عبداللہ بلوچ و جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی الہی بخش مینگل ایڈوکیٹ نے کہا کہ ضلع آواران کے ضلع بھر میں ایک بھی لیڈی ڈاکٹر، گائنی کالوجسٹ نہیں ہے، محکمہ تعلیم کی ضلع آوران میں 585 سیٹیں خالی پڑی ہیں، ضلع آواران میں بچے اسکول جاتے ہیں مگر اساتذہ نہیں ہیں، زچگی کے دوران کئی مائیں دم توڑ چکی ہیں، عدالت کا ضلع آواران کی صورتحال سے متعلق وکیل کے دلائل سن کر افسوس کا اظہار صورتحال پر کسی بھی افسر کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، عدالت نے سیکرٹری صحت اور سیکرٹری تعلیم کو طلب کرتے ہوئے سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button