بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستانکھیل

بچیاں ویمن کرکٹرز کو دیکھتی ہیں تو ان میں شوق بڑھتا ہےملالہ یوسفزئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے قومی ویمن کرکٹرز ٹیم نے ملاقات اس موقع پر ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ اس بات پر یقین رکھیں کہ اگر آپ نے ماضی میں کیا ہے تو آپ اب بھی کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے کھیل کو جتنا ہوسکتا ہے انجوائے کریں، چیلنج کو قبول کرنا سیکھیں، کامیابی ملے گی۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ بچیاں ویمن کرکٹرز کو ٹی وی پر دیکھتی ہیں تو ان میں شوق بڑھتا ہے۔اس موقع پر عصر ملک نے کہا کہ ہم دونوں کو کرکٹ کا بہت شوق ہے، کوشش کریں گے کہ آپ کو ورلڈکپ کے دوران دیکھنے کے لیے آئیں قومی ویمن کرکٹرز ٹیم نے ملالہ یوسفزئی کو دستخط شدہ شرٹ پیش کردیا پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سدرا امین ، ڈیانا بیگ اور طوبی حسن موجود تھیں، انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار مینجر عائشہ جلیل کے ہمراہ شامل تھی ملالہ یوسفزئی نے ویمن کرکٹرز کا مزید کامیابیوں کے لیے حوصلہ بڑھایا اور آنے والے ورلڈ کپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button