بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

پاکستان آرمی اور افغان طالبان کے درمیان ایک بارپھر جھڑپیں

چمن ،،پاک افغان بارڈر پرپاکستان آرمی اور افغان طالبان کے درمیان ایک باپھر جھڑپیں خواتین بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگیے چمن انتظامیہ کے مطابق چمن پاک افغان بارڈرکلی لعل محمد میں پاکستانی آرمی اورافغان بارڈطالبان کے ورمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے لیویز نے چمن باڈر کے آس پاس شہری علاقوں خالی کرالیا گیا چمن سول اسپتال میںہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے دوسری جانب سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے انہوں نے کوئٹہ سے جنرل سرجنز، آرتھوپیڈک سرجنز، انستھیزیا اسپیشلسٹ دیگرعملہ چمن روانہ کر دیا گیا ہے حکام نے کہاکہ افغان فورسز کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیاکلی لعل محمد سیکٹرمیں باڑکی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا جس دوران بارڈر شاہراہ کے قریب ماٹر گولا گرنے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید ہوئے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button