تازہ ترینکھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان (کل) ہو گا’اسماویہ اقبال

لاہو ر،، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان 14 دسمبر کو ہو گا۔انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیانا بیگ کو انجری تھی، ان کو آئرلینڈ کے خلاف آرام دیا اب فٹ ہو گئی ہیں، طوبی حسن اور سعدیہ اقبال بھی فٹ ہیں اور ٹیم کو دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلیا میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کے علاوہ آئی سی سی چمپئن شپ کے 3 ون ڈے میچز بھی ہیں۔اسماویہ اقبال نے کہا کہ آئی سی سی نے انڈر 19 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کرانے کا اچھا فیصلہ کیا ہے، اس ایج گروپ میں ویمن کرکٹرز کو کھیل کر ایکسپوژر ملے گا۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم نے اس ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، کھلاڑیوں کے انتخاب کے بعد کیمپس لگائے اور ڈومیسٹک میں ٹورنامنٹ کرایا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے کھلاڑیوں کی مہارت پر کام کیا ہے جس کا فائدہ نظر آئے گا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button