تازہ ترینپاکستان

میری پہلی ترجیح گلوکاری ہے ، آئمہ بیگ

نامور گلوکارہ آئمہ بیگ

آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ ہر وقت کچھ نیا کرنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور اس میں کامیابیاں بھی ملی ہیں

لاہور۔ نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ ہر وقت کچھ نیا کرنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور اس میں کامیابیاں بھی ملی ہیں،پلے بیک سنگر کے طور پر مجھے جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ ن نے کہا کہ میری تمام تر توجہ صرف گلوکاری پرمرکوز ہے ،مجھے اداکاری کا کبھی شوق تھا اور نہ مجھے اداکاری آتی ہے مگر مستقبل میں کیا ہو گا اس بارے میں کچھ نہیں جانتی ۔ آئمہ بیگ نے کہا کہ میں نے اتنی کم عمری میں ایوارڈ زحاصل کئے ہیں جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور مزید لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں نیک نیتی سے بھرپور محنت کرتی ہوں اور نتائج اوپر والی ذات پر چھوڑ دیتی ہوں جس نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا .

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button