بلوچستانتازہ ترینپاکستان

فون پر دوستی کر کے شہریوں کو اغوا کرنیوالی خاتون گرفتار

فون پر دوستی کر کے شہریوں کو اغوا کرنیوالی خاتون گرفتار

کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی سندھ پولیس نے کراچی میں ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو شہریوں کو اغوا کرنے اور ان سے بھتہ لینے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔واقعے کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرایا گیا ہے کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سجاد، ارباز، سلمان اور خاتون شنو شامل ہیں۔ گرفتار ملزمہ شنو مختلف لوگوں کو فون کر کے ان سے دوستی کرتی تھی اور پھر منصوبہ بندی کے تحت انہیں ملنے کے لیے مختلف مقامات پر بلوا لیتی تھی۔ان مقامات پر اس کے دیگر ساتھی ملزمان سی ٹی ڈی کے اہلکار بن کر چھاپہ مار کارروائی کرتے اور دونوں کو حراست میں لے کر اغوا کر لیتے تھے، ملزمان اس دوران دکھاوے کے طور پر لڑکی اور اس کے دوست کو بلیک میل کرتے تھے، اصل مقصد مرد کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم بٹورتے تھے ملزمان نے حال ہی میں شمائل نامی نوجوان کو اغوا کیا اور اسے رہا کرنے کے عوض 2 لاکھ روپے وصول کیے، جب کہ ملزمان اس سے طے شدہ مزید 7 لاکھ روپے وصول کرنے کے لیے الفلاح کے علاقے میں پہنچے تو پولیس پارٹی نے گرفتار کرلیا .

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button