وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید پانچ کوآرڈینیٹر مقرر کردیئے۔

منگل کو چیف محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ولی خان غیبزئی ، ملک عادل بازئی ، بابر یوسفزئی، موسی جان اور اید امرالدین آغا کو کوآرڈینیٹر تعینات کردیا ہے، کوآرڈینیٹرزکی تعیناتی اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے ۔




