بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان کی غیر فعال سکولوں کو فعال کرنے کی ہدایت

۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر غیر فعال سکولوں کی فعالیت کے اقدامات، سیکریٹری سیکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے وزیراعلئ سیکریٹریٹ کو تفصیلی رپورٹ موصول ہوگئی۔

صوبائی کابینہ کی منظوری سے اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیۓ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کمیونٹی ٹیچرز کی بھرتی کا آغاز کردیا گیا۔ سکولوں کی فعالی میں حائل مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیۓ موثر اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو معقولیت کی بنیاد پر ضلع کے سکولوں میں اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا اختیار تفویض کردیا گیا۔ صوبائی حکومت کے مطابق محکمہ تعلیم کے موثر اقدامات سے غیر فعال سکولوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button