بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے تمام ڈپٹی کمشنر ز اور ایس ایس پی اپنے تمام علاقوں کا دورہ کرکے عوام کے مسائل حل کریں، وزیراعلی بزنجو

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پی پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز اور ایس ایس پی اپنے اضلاع کے تمام علاقوں کا دورہ کریں۔

وزیراعلی بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی افسران کو دور دراز کے علاقوں کے عوام سے ملاقات کر کے انکے مسائل سے آگاہی حاصل کریں۔ ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران ہر پندرہ دن بعد کھلی کچہری کا انعقاد کریں ۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس افسر بہتر شراکت کے ساتھ ضلع میں امن کا قیام یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر عوام کو درپیش مسائل انکی دہلیز پر حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کر کے پیش رفت کا جائزہ لیں۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اپنے دوروں کی تفصیل،تصاویر اور ویڈیوز وزیراعلئ سیکریٹریٹ سے شئیر کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button