
کوئٹہ خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار چل بسا۔ جس کے بعد دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیلبری کے ٹرک کو خودکش حملہ آور نے کار بم دھماکے زریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک پولیس اہلکار اور خاتون بیٹے سمیت شہید ہوگئی، دھماکے کے نتیجے میں پچیس افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک بچہ گزشتہ روز ہی دم توڑ گیا تھا۔ جبکہ جمعہ کی صبح ایک پولیس اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ جس کے بعد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد ۵ ہوگئی ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق خودکش بم دھماکے کے سات زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔



