
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ بلوچستان سمیت تمام اسمبلیوں سے مستفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے مزید ا س سسٹم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے انہوں نے کہ ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں،اس سسٹم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے، وزرائے اعلی اور پارلیمانی کمیٹی سے بات کررہا ہوں، بجائے توڑ پھوڑ کریں اس سے بہتر ہے کہ اس نظام سے باہر نکلیں، فیصلہ کریں گے کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔عوام کا سمندر ہے لوگ سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، ہم نے فیصلہ کرنا ہے اسلام آباد جانا ہے تو یہ برداشت نہیں کرسکتے، میرے لیے آسان تھا سری لنکا والے حالات پیدا کر دیتے، پوری کوشش رہی ملک میں کسی قسم کا انتشار نہ پیدا کروں، آج اس لیے فیصلہ کر رہا ہوں وہاں نہیں جانا کیونکہ تباہی مچے گی اور نقصان ملک کا ہوگا



