
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بنیادی کونسل علی آباد کے زیر اہتمام ہزارہ ٹاون کے علاقے بشیر ٹاون میں ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں پارٹی کے قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد نے کی. اس موقع پر علاقہ مکینوں اور معززین نے ایچ ڈی پی کے کارکردگی کو سراہا اور 34 افراد اپنے خاندانوں کے ساتھ باقاعدہ طور پر ایچ ڈی پی میں شمولیت کا اعلان کیا. دریں اثناء احمدعلی کوهزاد نے مزید پارٹی آئین اور منشور کے بارے میں تشریح کرتے ہوئے نئے شمولیت اختیار کرنے والے معززین کو خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے دونوں نمائندوں کی بہترین مثال قائم کرنے پر اور اپنے روشن فکری، مثبت سیاسی پالیسیوں اور حقیقی نمائندگی کی بدولت صوبے بالخصوص کوئٹہ شہر کی مقبول جماعت بن چکی ہے جسکی واضح مثال گزشتہ کئی مہینوں سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں افراد کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں.



