
۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے کاشکاروں کو 2.2ارب روپے کی لاگت سے بلامعاوضہ گندم کے معیاری رجسٹرڈ بیج فراہم کیۓ جا رہے ہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ اور متاثرہ بنیادی ڈھانچہ کی بحالی یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلئ کیمپ آفس ہنہ میں علاقے کے معتبرین سے ہونے والی ملاقات کے دوران کیا قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے وفد کی جانب سے پیش کیۓ جانے والے مسائل کے حوالے سے وزیراعلئ نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے زمہ دار ہم خود بھی ہیں جب فطرت کے اصولوں کو نظر انداز کیا جاۓ تو نقصانات کا احتمال رہتا ہے آبی گزرگاہوں پر تعمیرات و تجاوزات آبادیوں اور ناقص تعمیر سے ڈیموں کو نقصان ہوا اس حوالے سے غفلت کے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جاۓ گی وزیراعلئ نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے اور لینڈ مافیا کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اور اس میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ گا وزیراعلئ نے کوئیٹہ اور گرد و نواح میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ بجلی اور گیس کی فراہمی کے زمہ دار وفاقی اداروں کی کاردگی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے سخت احتجاج ریکارڈ کرائیں گے وزیراعلئ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کسانوں کے زمہ بجلی کے ایک سال کے واجبات کی معافی کے لیۓ وزیراعظم سے درخواست کی جاۓ گی وفد نے زراعت کی بحالی اور زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیۓ صوبائی حکومت کے اقدامات پر وزیراعلئ کا شکریہ ادا کیا۔



