
چمن پاک افغان بارڈر پھنسے ہوئے مسافروں کیلئے کھول دیا گیا
چمن پاک افغان بارڈر پھنسے ہوئے مسافروں کیلئے کھول دیا گیا پاک افغان بارڈر گزشتہ شب پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا واقع میں افغانستان سائڈ سے ایک نامعلوم شخص نے پاکستانی سیکورٹی فورسسز پر فارنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار رحمت اللہ شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے شہید سیکورٹی اہلکار کا تعلق ڈی جی خان سے تھا بارڈر بند ہونے کی وجہ سے دونوں جانب سینکڑوں مسافر پھنس گئے تھے جنہوں نے سرحد پر احتجاج بھی کیا بارڈر پر صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستانی فورسسز نے تصدق گیٹ پیدل آمدورفت کیلے کھول دیا جبکہ ساتھ ہی آنے جانے کی ٹائمنگ جاری کر دی جس میں صبح 9:30 سے شام 6:30 تک چمن سے قومی شناختی کارڈ والوں کیلئے کھلا رہے گا جبکہ شام 3:30 سے شام 6:30 افغان تذکرہ رکھنے والوں کیلئے کھلا رہے گا جبکہ مین دوستی گیٹ ابھی بھی بند رکھا گیا ہے جس کو کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ساتھ میں افغانستان آفیشل کی جانب سے پاکستانی سیکورٹی سے درخواست کی گئی جس میں پھنسے ہوئے پاکستانی مسافروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ باڈر پر افغان سائیڈ پر بہت زیادہ رش ہے ہونے کی وجہ سے بارڈر پر روشنی کا اہتمام نہ ہونے کی وجہ سے تصدق مازل چیک پوسٹ پر پیدل آمدرفت سلسلہ اب معطل ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ 15 تاریخ صبح 7:30بجے سے لیکر ساڑے 10:30 بجے تک امدرفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گا ۔۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



