
عمران خان بیرونی ایجنڈے پر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں:مولانا عبد الواسع
لورالائی، جے یو ائی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع نے کہاہے کہ جمہوریت کو رول بیک کرنے کی سازش ہورہی ہے ملک صدارتی نظام کا متحمل نہیں ہوسکتا عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کام کرکے اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے ہوتے ہوئے یہ دونوں کام کسی صورت نہیں سکتے ہم اسلام اور پاکستان کو بچانے کیلئے میدان میں موجود ہیں ۔ یہ بات انہوں نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو اول تا آخر ہمیشہ یوٹرن اور جھوٹ بولنے کے سوا اس ملک اور عوام کو کچھ نہیں دیا انکی چار سال کا پیریڈ ہمارے سامنے ہے انہوں نے علماء مساجد دینی مدارس سے ٹکر لینے اور انھیں سرکاری تحویل میں لینے کیلئے کئی بار مداخلت کی کوسس کی لیکن جے یو ائی اور نظیمات مدارس عربیہ نے مل کر اسنکے عزائم اور سرکاری مداخلت کو ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کا واویلہ کرنے والا خان آج امریکہ سے معافی مانگ کر ان سے مدد کی اپیل کر رہا ہے عوام کو انکی دوغلہ پن سیاست کو جان لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے ملک کو ائی ایم ایف ورلڈ بنک کی غلامی میں دیدیا اسٹیٹ بنک کو براہ راست ائی ایم ایف کے پاس گروی رکھا جسکو پی ڈی ایم نے حکومت ملنے کے بعد انکے غلامی کے تمام اقدامات کو ختم کرکے آزادی دلوائی انہوں نے کہا کہ ملک کو مہنگائی کا شکار بنایا اور عوام کو زندگی کو اجیرن بنا دیا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا گیا اور ہم معاشی طور پر بہتر فیصلے کرکے معشیت کو مستحکم بنا رہے ہیں عمران خان کی اناڑی پن سیاست سے ملک میں اداروں کے خلاف اعلان جنگ شروع کیا اور اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا شکار بنا کر نیب اور احتساب کو مذاق اور متنازعہ بنا دیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی خارجہ پالیسی کو ازسر نع تشکیل دیکر تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کے بنیاد پر تعلقات بحال کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت روس سے تیل خریدنے کی پالیسی بنا رہی ہے ملک میں تیل مہنگا ہونے کے باعث مہنگائی جنم دیتی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہم ہر تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بات کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کہ ملک میں ائین و قانون کے مطابق عمل پیرا ہیں احتساب سب کیلئے یکساں کر رہے ہیں آرمی چیف کی تقرری دیگر ممالک میں بھی ہوا کرتی ہے لیکن وہاں پر یہ کام صرف انتظامی بنیادوں پر ہی کیا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں یس اہم نوعیت کی تقرری کو سیاسی ایشو بنا دیا جاتا ہے جو کہ درست عمل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ س وقت الوداعی دورے کررہے ہیں جو کہ اچھی روایت ہے وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک کے تمام اہم جماعتوں کا اعتماد حاصل ہے اور وہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے مشارت کرکے کوئی غیر ائینی کام نہیں کر رہے وہ پی ڈی ایم سے بھی مشاورت کرینگے اور وفاقی کابینہ سے بھی بات چیت ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک میں جے یو ائی کی جدوجہد سے نیشنل بنک اور سٹیٹ بنک نے وفاقی حکومت کی منظوری سے سود کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی ہے اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے روح کے مطابق اب بنکنگ نظام چلانے کی راہ ہموار ہو جائیگی ہم ملک میں عدل و انصاف کا نظام لونے کیلئے ملک کے ائین کے تحت اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں علماء اور طلباء امت کی بہتری کیلئے کمر کس لیں ہم ہر محاز پر اسلام کا دفاع کرینگے الیکشن ایک سال بعد ہی ہونگے مردم شماری خانہ شماری اور نئی حلقہ بندی کے بعد الیکشن کرادینگے ملک اور بلوچستان سیلاب میں دوبا ہوا ہے وفاقی حکومت کے بہتر اقدامات سے متاثرین کے مشکلات میں کمی آرہی ہے اور ہم انکی مکمل بحالی تک اپنا کام جاری رکھیں گے عوام کو عمران خان کے بے ہودہ کلچر اور فتنہ و فساد کی سیاست سے بیزار آرہے ہیں سوبے میں کامیاب تربیتی کنوونشن کی کامیابی پر تمام اضلاع کے ضلعی امراء کابینہ اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مولانا عبد الواسع
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



