انٹرٹینمنٹتازہ ترینتازہ ترینکھیل

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہیں، ثانیہ کی سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کی تشویش بڑھا دی

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا علیحدگی.

ان دنوں  بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

انہیں افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو  مزید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ثانیہ نے حال ہی میں ایک انسٹا اسٹوری لگائی جس نے شعیب سے علیحدگی کی افواہوں پر تیل چھڑکنے کا کام کیا۔ ٹینس اسٹار نے اسٹوری شیئر کی جس میں عربی کے ساتھ انگریزی میں بھی لکھا تھا جس کا ترجمہ یہ تھا کہ ‘ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں؟ ‘جس کے نیچے ہی جواب میں لکھا تھا کہ ‘ اللہ کو ڈھونڈنے’۔ 

یہ صرف یہی سوشل میڈیا پوسٹ نہیں جس نے مداحوں کو ان کی شعیب سے علیحدگی کی طرف اشارہ کیا۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں ثانیہ نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ وہ لمحات جو مشکل ترین دنوں میں مدد کرتے ہیں’۔

https://www.instagram.com/mirzasaniar/?utm_source=ig_embed&ig_rid=fdd1054c-401d-43a4-be76-03d3a4d11de4

ذرائع کے مطابق شعیب  ملک نے مبینہ طو رپر ایک ٹی وی شو میں ثانیہ کو دھوکا دیا  اور اسی وجہ سے یہ جوڑا اب کچھ عرصے سے علیحدگی اختیار کرچکا ہے ۔تاہم اس حوالے سے اب تک کسی قسم کی تصدیق نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ  ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی  اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button