
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ منگل سے لانگ مارچ دوبارہ وزیر آباد سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہو گا، مارچ کے شرکا سے ہر روز خطاب کروں گا، جب مارچ 10 سے 15 روز میں راولپنڈی پہنچے گا تو خود آؤں گا اور لانگ مارچ کو لیڈ کروں گا۔انہوں نے وزیرآباد میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے لیکن تین دن ہو گئے ایف آئی آر نہیں درج کروا پا رہے، میں ملک کا سابق وزیراعظم ہوں مگر ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا پا رہا۔، سب کچھ ایک سازش کے تحت کیا گیا، بندوق چلانے والے کا انٹرویو لیک کیا گیا، پولیس کہتی ہے کہ ان پر پیچھے سے دباؤ تھا۔ اگر سائفر ڈرامہ تھا تو اس کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی جاتیں، یہ لوگ سائفر کی تحقیقات سے کیوں ڈرے ہوئے ہیں۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



