
کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق ایس ایچ او تھانہ بروری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق 25اکتوبر کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل انور ہاشمی کو بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے رہائشی محمد طاہر نے درخواست دی تھی کہ میرا بھائی سعید احمد علاج کیلئے کوئٹہ آیا تھا جسے بروری تھانے کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا اور رہائی کیلئے 2 لاکھ روپے طلب کئے جس پر ڈائریکٹر جنرل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وحید بگٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جو ڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ اسپنی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بروری کے ہیڈ کانسٹیبل محمد علی ایس ایچ او کے ڈرائیور محمد ناصر اور ان کے ایک سہولت کار امیر جان کو 2 لاکھ روپے وصول کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا دوران تفتیش ڈرائیور محمد ناصر نے رشوت وصول کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اسے سابق ایس ایچ او بروری عتیق دستی نے سعید احمد کے بھائی سے 2 لاکھ روپے وصول کرنے کا کہا تھا کیونکہ یہ ایس ایچ او کا حُکم تھا جب میں نے رقم لی جو مجھ سے برآمد ہوئی وہ سعید احمد کے بھائی محمد طاہر سے لی گئی تھی ملزم کے اعتراف کے بعد ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے سابق ایس ایچ او بروری تھانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور اُن کی گرفتار کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ۔ یاد رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے پولیس کی جانب سے رشوت وصول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے پر ایس ایچ او بروری تھانہ کو معطل کیا تھا



