
کوئٹہ ،،صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ کے خاتون شہری کو محکمہ مال نے ان کے مرحوم والد کی جائیداد کے دستاویزات فراہم کیے جبکہ ایک اور مقدمے میں محکمہ زراعت کے آفیسر کو صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں ٹی ٹی اے فنڈ کا اجراء کیا گیا صوبائی محتسب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق خاتون درخواست گزار نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ ان کے والد کی وفات کے بعد ورثاء نے وراثت میں ان کا نام شامل نہیں کیا اس ضمن میں جب وہ تحصیل دفتر کوئٹہ گئیں تو وہاں متعلقہ اہلکاروں نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے ان کا مسئلہ حل نہیں کیا ، سائلہ نے صوبائی محتسب کو داد رسی کیلئے درخواست دی، صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر انویسٹیگیشن ملک ظہور احمد کاسی نے مقدمے کی مکمل کاروائی کے بعد محکمہ مال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ سائلہ کو ان کے والد کی جائیداد سے متعلقہ دستاویزات فراہم کی جائیں، محکمہ مال کی جانب سے جائیداد کے کاغذات کی فراہمی پر بی بی زاہدہ نے صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کیا مزید برآں محکمہ زراعت کے آفیسر عبد القادر رند کو صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر انویسٹیگیشن ملک ظہور احمد کاسی کے جاری کردہ نوٹس کے نتیجے میں محکمہ زراعت نے ٹی ٹی اے کی متعلقہ فنڈ فراہم کر دئیے گئے اپنے شکایت کے ازالے پر محکمہ زراعت کے آفیسر نے صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب کے بہترین کارکردگی کی بدولت ان کا اہم مسئلہ حل ہوا۔



