
کوئٹہ ،،ایران کی جانب سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں تکنیکی خرابی کے بعد 132 کے وی جیکی کور مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کے تینوں اضلاع کو بجلی کی بحالی ممکن بنادی گئی کیسکو ترجمان کے مطابق ایران سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں صبح 5 بجے تکنیکی خراب کے باعث بجلی کی فراہمی بند ہوئی تھی کیسکو کی ٹیموں نے بجلی کی خرابی کو دور کرتے ہوئے مکران کے تینوں اضلاع کے مند، تمپ ، تربت، گوادر ، گوادر انڈسٹریل ڈیپ سی پورٹ، پسنی، اورماڑہ، پنجگور اور ہوشاپ گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی ہے۔ ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے بعد مکران کے تمام علاقوں کو دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ایران کی جانب سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پر مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون پر شکر گزار ہیں۔



