
کمانڈر 12کور بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے شہید جسٹس محمد نور مسکانزئی کی فاتحہ اور تعزیت کے موقع پر واقعہ میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے لواحقین سے وعدہ کی تھا کہ انہیں جلد انصاف فراہم۔کیا جائے گا جس کے بعد 15رو ز کے اندر محمد نور مسکانزئی پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو نہ صرف گرفتار کرلیا گیا بلکہ نیٹ ورک بھی منظر عام پر آگیا



