تازہ ترین
وفاقی وزارت داخلہ (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے حوالے سے چاروں صوبوں کو خط لکھ دیا

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو خط لکھا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، آئین کے تحت ہر صوبہ وفاقی قوانین پر عمل درآمد کا پابند ہے، آئین کے آرٹیکل 149 کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہےکسی سرکاری ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی قیمت پر آئین اور قوانین سے انحراف کی اجازت نہیں ہوگی، صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کو یقینی بنائیں، لانگ مارچ میں صوبائی حکومتیں آئین اور قانون کے مطابق عمل درآمد کریں۔



