
گوادر جیونی میں پہاڑی تودہ کے ملبے کے نیچے سے دبے ہوئے چار افراد کی نعشیں تاحال نکالی نہ جاسکیں بدھ کو ریسکیو آپریشن کے دوران دو افراد کی نعشیں دیکھائی دیںانتظامیہ نے نکالنے کی کوشش کی لیکن سمندر کا پانی اوپر آجانے کی وجہ سے انہیں ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش آئیں اور آپریشن نہیں کیا جاسکااس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ جیونی کے مقام پر دوران میں چار روز قبل پہاڑی تودہ گرنے کے باعث 4 افراد اس کے ملبے کے نیچے دب کر جان بحق ہوگئے تھے جن کی نعشوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ چھ روز سے مسلسل ریسکیو کے کام میںمصرو ف ہے لیکن ملبے کے نیچے دبے افراد کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا انتظامیہ کے مطابق بدھ کو ریسکیو کے دوران ملبے کے نیچے دبے دو افراد کی نعشیں نظر آئیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن سمندری لہروں کا پانی زیادہ ہوجانے کی وجہ سے وہ نعشیں نہیں نکال سکے ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج صبح پانی کم ہونے کی صورت میں نعشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کیلئے دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائیگا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے باقی دو افراد کی نعشیں بھی دکھائی دی جانیوالی نعشوں کے قریب سے مل جائیں



