
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا اور مجبورکیا کہ ملک سے چلے جاؤ، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانےکی بات درست نہیں ہے، میرے خیال سے ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، میرے خیال میں ارشدکو گاڑی کے اندر سے مارا گیا، انہیں صرف دو گولیاں لگیں، ارشد شریف کو سینے اور سر پر جو دو گولیاں لگیں، وہ لانگ رینج سے نہیں چلائی گئیں، جو دو گولیاں لگیں، وہ قریب سے چلائی گئیں جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، ارشد شریف کا نہ موبائل ملےگا، نہ لیپ ٹاپ ملےگا، شواہد مٹا دیےگئے ہیں، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا، ارشد شریف کے لیےکینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، اگر میرا چیئرمین کچھ بتائے تو میں 99 فیصد یقین کروں گا میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا، موبائل فون کے فارنزک کے لیے تیار ہوں، ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا، میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے



