تازہ ترینپاکستان

ہباز شریف کا ٹی ڈی اے پی  کیمنظوریکو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم اوزیراعظم ش صلاحات

پاکستان کی برآمدی استعداد وسیع، عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانا ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

 

ہباز شریف کا ٹی ڈی اے پی  کیمنظوریکو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم اوزیراعظم ش صلاحات
ہباز شریف کا ٹی ڈی اے پی  کیمنظوریکو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم اوزیراعظم ش صلاحات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدی استعداد وسیع اور جغرافیائی محل وقوع انتہائی موزوں ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ٹی ڈی اے پی کی کارکردگی اور ادارے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی موجودہ کارکردگی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی انتہائی اہم ہے اور جدید خطوط پر استوار ٹی ڈی اے پی اس مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے مکمل ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے، جس میں پوری ویلیو چین کو شامل کیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ شفاف طریقہ کار اور میرٹ کے تحت اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت کو ٹی ڈی اے پی کا حصہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں میں حقیقی اصلاحات اسی وقت ممکن ہیں جب ملازمین کی ترقی کو اہداف کے حصول اور کارکردگی سے مشروط کیا جائے۔

شہباز شریف نے ادارے کی کارکردگی اور مالیاتی امور کے آڈٹ کیلئے اچھی شہرت رکھنے والی نجی آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتوں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے، جبکہ پاکستان کی وسیع برآمدی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے مثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button