تازہ ترینپاکستان

پاکستان کا بیرونی قرض 10 سال میں تقریبا دوگنا ہوگیا، 135 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا: ورلڈ بینک

پاکستان کے ذمے 135 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرض، 10 سال میں قرض کا حجم تقریبا دوگنا ہوگیا

پاکستان کا بیرونی قرض 10 سال میں تقریبا دوگنا ہوگیا، 135 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا: ورلڈ بینک
پاکستان کا بیرونی قرض 10 سال میں تقریبا دوگنا ہوگیا، 135 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا: ورلڈ بینک

پاکستان کا بیرونی قرض گزشتہ 10 سال کے دوران تقریبا دوگنا ہوکر 135 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرض 2015 میں 68.67 ارب ڈالر تھا، جو 2025 میں بڑھ کر 135.107 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ذمے سرکاری اور حکومتی ضمانتوں کے تحت 107.07 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واجب الادا ہے، جبکہ نجی شعبے کا غیر ضمانتی بیرونی قرض 17.58 ارب ڈالر ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے قلیل مدتی بیرونی قرضوں کا حجم بھی 10.45 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان کے ذمے 16.83 ارب ڈالر واجب الادا ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2025 میں چین نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع کی، جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے توسیعی فنڈ سہولت اور پائیداری سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کی نئی ادائیگیاں جاری کیں۔

ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو ملکی معیشت اور بیرونی مالیاتی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم توجہ کا مرکز ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button