
پشاور: پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا دفتر کی پارکنگ میں فائرنگ کے نتیجے میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے پارکنگ میں انہیں نشانہ بنایا اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خالی خول برآمد کرلیے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔مقتول کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ قتل کے محرکات اور واقعے کے اصل حقائق جاننے کے لیے مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔



