تازہ ترینپاکستان

عالمی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر اور ڈی جے ایلن واکر کو لاہور میں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

ایلن واکر نے پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں

عالمی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر اور ڈی جے ایلن واکر کو لاہور میں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے
عالمی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر اور ڈی جے ایلن واکر کو لاہور میں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلن واکر اپنے میوزک البم کیلئے آئے ہیں جس دوران انہوں نے پاکستانی گلوکار حمزہ ملک اور زین زوہیب سے بھی ملاقات کی۔اس حوالے سے ایلن واکر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں نقاب لگائے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ہی ویڈیو کے بیک گرانڈ میوزک میںگلوکار حمزہ ملک اور زین زوہیب کا مشہور زمانہ گانا ‘الفاظ’ کو بھی سنا جاسکتا ہے۔تاہم ایلن واکر اورپاکستانی گلوکاروں کی جانب سے تاحال نئے پراجیکٹ کے حوالے سے حتمی معلومات نہیں دی گئی ہیں۔دوسری جانب میوزک پروڈیوسر کی اس ویڈیو پر پاکستان کے شہریوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور ملک کے دیگر شہروں کے دورے کرنے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button