بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں گورنر راج لگنے کا علم نہیں، فیصلہ اسلام آباد کے صاحبِ اختیار لوگوں نے کرنا ہے: گورنر جعفر مندوخیل

:بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں، گورنر راج سے متعلق کچھ علم نہیں: گورنر بلوچستان

 

بلوچستان میں گورنر راج لگنے کا علم نہیں، فیصلہ اسلام آباد کے صاحبِ اختیار لوگوں نے کرنا ہے: گورنر جعفر مندوخیل
بلوچستان میں گورنر راج لگنے کا علم نہیں، فیصلہ اسلام آباد کے صاحبِ اختیار لوگوں نے کرنا ہے: گورنر جعفر مندوخیل

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ اسلام آباد کے صاحبِ اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ انہیں صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر راج کا معاملہ اسلام آباد میں موجود صاحبِ اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، جبکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بھی ٹھیک نہیں ہے۔

گورنر بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت گورنر وہ آج کئی باتیں نہیں کرسکتے، تاہم جب وہ گورنر نہیں ہوں گے تو اس وقت کھل کر تبصرہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button