
پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مسٹر پتلو سمیت 9 نامزد اور 40 سے 45 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جبکہ اب تک 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں حفاظتی ضابطوں اور اجازت نامے کی شرائط کی خلاف ورزی سمیت مختلف الزامات شامل کیے گئے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



