بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں مزید خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں ملوث بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تعداد 108 سے تجاوز کرگئی

کوئٹہ، مستونگ اور کچھی کے خاندانوں نے مسلح تنظیموں میں شامل افراد سے تعلق ختم کرلیا

بلوچستان میں مزید خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں ملوث بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تعداد 108 سے تجاوز کرگئی
بلوچستان میں مزید خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں ملوث بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تعداد 108 سے تجاوز کرگئی

(یو این اے)بلوچستان میںمسلح تنظیموں میں شمولیت اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف ان کے اہلخانہ کی جانب سے لاتعلقی کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ، مستونگ اور کچھی سے تعلق رکھنے والے مزید خاندانوں نے اپنے بیٹوں اور بھائیوں کے مبینہ طور پر مسلح تنظیموں میں شامل ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ان سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جہانزیب، نور زیب، انور، مجیب، قاسم اور عبیداللہ کے اہلخانہ نے ان سے لاتعلقی اختیار کرنے کا اعلان کیا، جبکہ مستونگ سے تعلق رکھنے والے یونس شاہوانی کے خاندان نے بھی اس کے کسی عمل سے خود کو الگ کرلیا ہے۔اسی طرح ضلع کچھی میں عنایت اللہ، عبدالنافع، طائب اور یاسر کے اہلخانہ نے بھی ان سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔خاندانوں کا کہنا تھا کہ لاپتا ہونے کے بعد دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ اگر ان کے بیٹے دہشت گرد تنظیموں کے ایجنڈے پر کام کرتے پائے گئے تو وہ بھی ان سے کسی قسم کا تعلق نہیں رکھیں گے۔دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 108 سے زائد خاندان اپنے ان بیٹوں اور بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں جن پر دہشت گردی میں ملوث ہونے یا مسلح تنظیموں میں شمولیت کے الزامات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button