بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں

کچھی اور وڈھ میں 9دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

کچھی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، کلیئرنس آپریشنز جاری
کچھی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، کلیئرنس آپریشنز جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ ضلع وڈھ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button