بلوچستانتازہ ترین

پرنس محمد احمد زئی کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،سابق گورنر بلوچستان

خان آف قلات خاندان کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر واقعہ باعثِ تشویش ہے، نواب ذوالفقار مگسی

پرنس محمد احمد زئی کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،سابق گورنر بلوچستان
پرنس محمد احمد زئی کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،سابق گورنر بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے )سینئر سیاست دان اور سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے خان آف قلات آغا سلیمان داد احمدزئی کے صاحبزادے پرنس محمد احمد زئی کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور بحفاظت بازیابی پر زور دیا ہے نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا کہ خان آف قلات خاندان بلوچستان کی تاریخ، سیاست اور سماجی روایات میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے اور اس خاندان نے طویل عرصے تک ریاست قلات پر حکمرانی کی ہے۔ اس تاریخی و سیاسی پس منظر کے پیش نظر پرنس محمد احمد زئی کے اغوا کا واقعہ باعثِ تشویش ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ پرنس محمد احمد زئی کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں سنجیدگی اور فوری توجہ کا مظاہرہ کیا جائے۔نواب ذوالفقار علی مگسی نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھتے ہوئے پرنس محمد احمد زئی کی جلد بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کے لیے مثر کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button