بلوچستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں لانگ مارچ کی حکمت عملی پر اختلافات

عملی منصوبہ بندی نہ ہونے پر ارکان کے سوالات مذاکرات جاری رکھیں یا احتجاج بڑھائیں؟

پی ٹی آئی اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت
پی ٹی آئی اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت

اسلام آباد (یو این اے)پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر اختلافات سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے احتجاجی حکمت عملی واضح نہ ہونے اور انہیں اعتماد میں نہ لینے پر صوبائی قیادت سے تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ارکان نے سوال اٹھایا کہ پلان اے، بی، سی اور ڈی کی باتیں تو کی گئیں، تاہم عملی منصوبہ بندی کہاں ہے؟ ارکان نے یہ بھی پوچھا کہ ایک صوبے میں حکومت ختم ہونے کے معاملے پر پارٹی کا ردعمل کیا ہے اور اس حوالے سے مثر حکمت عملی کیوں سامنے نہیں آئی۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی جانب سے صوبائی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا گیا، جبکہ احتجاجی حکمت عملی کے معاملے پر اختلافات بھی زیرِ بحث آئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مذاکرات اور احتجاج کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ بعض ارکان نے محمود خان اچکزئی کے سیاسی رابطوں اور مذاکرات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا۔اجلاس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر خاموش رہنے کے بجائے مثر سیاسی ردعمل دینے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ ارکان سے رائے طلب کی گئی کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے یا احتجاجی سرگرمیوں میں مزید شدت لائی جائے۔پارٹی کی جانب سے اجلاس میں سامنے آنے والے ان تحفظات اور آئندہ حکمت عملی سے متعلق باضابطہ مقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button