
کراچی (یو این اے) کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے نوکری کا جھانسہ دے کر تقریبا 60 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم بابر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر احاطہ عدالت میں موجود متاثرہ لڑکیوں نے ملزم پر چپلوں اور تھپڑوں سے تشدد کیا۔کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے متعدد موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق مزید موبائل فون برآمد کرنا اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنا بھی باقی ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کے مقف کے بعد ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واقعے کے مطابق یکم اکتوبر کو ملزم نے نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو گڈاپ میں واقع ایک فارم ہاس بلایا، جہاں سے وہ مبینہ طور پر ان کے موبائل فون لے کر فرار ہوگیا تھا۔



