
خضدار (یو این اے) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کرخ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔



