انٹرٹینمنٹبلوچستانتازہ ترینپاکستان

گوادر کے ساحلی پانیوں میں 500 سے زائد نایاب ڈولفنز کا مشاہدہ

بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت بحیرہ عرب کے پانیوں میں پائی جاتی ہے

پاکستانی سمندری حیات کے لیے مثبت علامت، ساحلی پانیوں میں ڈولفنز کی بڑی تعداد موجود
پاکستانی سمندری حیات کے لیے مثبت علامت، ساحلی پانیوں میں ڈولفنز کی بڑی تعداد موجود

گوادر (یو این اے)گوادر کے ساحلی پانیوں میں 500 سے زائد نایاب ڈولفنز کے ایک بڑے گروہ کا مشاہدہ کیا گیا ہے، جسے پاکستان کی سمندری حیات اور ساحلی ماحولیاتی نظام کے لیے مثبت علامت قرار دیا جارہا ہے۔ماہرین کے مطابق ڈولفنز کی اس قسم کو سائنسی طور پر ٹروپس آڈینس کہا گیا ہے، جو بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت بحیرہ عرب کے پانیوں میں پائی جاتی ہے۔ ڈولفنز کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی سمندری حیات کے تحفظ اور ساحلی ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔پاکستان کے ساحلی پانیوں میں ڈولفنز کے علاوہ سمندری کچھوے، وہیل اور دیگر آبی جاندار بھی پائے جاتے ہیں۔ ان جانداروں کا تحفظ سمندری ماحول کا قدرتی توازن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے مطابق ملک کے ساحلی پانیوں میں ڈولفنز، وہیل اور دیگر سمندری حیات کی 26 اقسام موجود ہیں۔ ادارہ ماہی گیروں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر سمندری حیات کے تحفظ کے لیے کام کررہا ہے۔ماہرین کے مطابق سمندری جانداروں کے قدرتی مسکن کا تحفظ اور ماہی گیری کے ذمہ دارانہ طریقوں کو فروغ دینا پاکستان کے ساحلی ماحولیاتی نظام کی بقا کے لیے اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button