
نوشکی (یو این اے) نوشکی کے گرلز ڈگری کالج میں تین مسلح نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے تین طالبات زخمی ہوگئیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد زخمی طالبات کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔کالج انتظامیہ کے مطابق تین مسلح نقاب پوش افراد کالج میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر سی سی ٹی وی کیمروں اور پرنسپل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ بعد ازاں انہوں نے طالبات پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین طالبات زخمی ہوگئیں۔زخمی طالبات کی شناخت مہمونہ اور مریم، سکنہ قاضی آباد، جبکہ رخسانہ، سکنہ کلی مینگل، کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں زخمیوں کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا، جہاں ایک طالبہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واقعے کے محرکات اور حملے میں ملوث افراد کے بارے میں تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔



