بلوچستانتازہ ترین

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم معطل مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کا عمل رک گیا، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم معطل مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں
ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم معطل مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں

کراچی (یو این اے)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)ا امیگریشن سسٹم معطل ہونے سے مسافروں کا امیگریشن عمل عارضی طور پر رک گیا، جس کے باعث ایئرپورٹس پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث مسافروں کی امیگریشن کا عمل متاثر ہوا، جس سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم کی معطلی کے باعث ایئرپورٹس پر معمول کی کارروائیاں متاثر ہوئیں۔ذرائع کے مطابق تقریبا دو ہفتے قبل بھی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم بیٹھ گیا تھا، جس سے مسافروں کو مشکلات پیش آئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button