بلوچستانتازہ ترین

ہزارہ مسافروں کے ساتھ کوئٹہ ایئرپورٹ پر امتیازی سلوک بند کیا جائے،ایچ ڈی پی

این او سی کے باوجود اسپیشل برانچ کے اہل کار مشکلات پیدا کرتے ہیں

اسپیشل برانچ کے اہلکاروں پر اختیارات کے ناجائز استعمال کیا جاریاہے، مرکزی بیان
اسپیشل برانچ کے اہلکاروں پر اختیارات کے ناجائز استعمال کیا جاریاہے، مرکزی بیان

کوئٹہ(یو این اے )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ائیرپورٹ پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی جانب سے ہزارہ مسافروں کے ساتھ امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے اس ادارے کے اہلکاروں کی ائیرپورٹ پر موجودگی کو غیر قانونی اور اختیارات کا بیجا استعمال قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ اسپیشل برانچ کے اہل کار ایسے ہزارہ مسافروں کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں جو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین میں رجسٹرڈ ہیں اور اپنے کیس کے لئے انٹریو دینے اسلام آباد کے سفر پر روانہ ہونا چاہتے ہیں ایسے مسافر باقاعدہ طور پر محکمہ داخلہ سے این او سی حاصل کرکے سفر پر روانہ ہوجاتے ہیں جنھیں اسپیشل برانچ کے اہل کار مسائل کا شکار بناتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ کئی افراد جن کے انٹریو ہونا تھے وہ اسپیشل برانچ کے اہل کار کی وجہ سے پرواز نہ کرسکیں اور انٹریو دینے سے قاصر رہے اب ضروری ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کرکے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور مسافروں کے محفوظ و باعزت سفر کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کئے جائیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button