بلوچستانتازہ ترین

سرداری نظام کے خاتمے کی مولانا ہدایت الرحمان کی قرارداد اسمبلی میں پیش نہ ہوسکی، اسپیکر نے نمٹا دی

سرداری نظام کے خاتمے کے لیے 1976 میں قرارداد منظور ہوچکی ہے

نئی قرارداد پیش نہیں کی جاسکتی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی
نئی قرارداد پیش نہیں کی جاسکتی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی جانب سے سرداری نظام کے خاتمے اور لفظ سردار اور نواب لکھنے اور بولنے سے متعلق پیش کردہ قرارداد اسمبلی میں پیش نہ ہوسکی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے رولنگ دیتے ہوئے قرارداد کو نمٹا دیا۔اجلاس کے دوران اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سرداری نظام کے خاتمے سے متعلق قرارداد جمع کرائی تھی اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اسے اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔اسپیکر نے ایوان کو بتایا کہ قرارداد کے حوالے سے حکومتی اور عدالتی ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ سرداری نظام کے خاتمے کے لیے 1976 میں بھی قرارداد منظور کی جاچکی ہے۔انہوں نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ قرارداد کی موجودگی کے باعث مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی نئی قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں کی جاسکتی، لہذا اسے نمٹایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button