
کوئٹہ )یو این اے(ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ دو سال کے دوران افغان باشندوں سمیت 11 لاکھ سے زائد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ان کے آبائی وطن واپس بھیجا ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے کو درپیش معاشی اور سکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے۔گزشتہ روز ایک سوال کے جواب میں حمزہ شفقات نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ سکیورٹی کی صورت حال بہتر بنانے اور معاشی مسائل سے نمٹنے کی کوششوں کو مثر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران 11 لاکھ سے زائد غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا، جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق حکومت صوبے میں امن و امان کی بہتری اور درپیش معاشی و سکیورٹی مسائل پر قابو پانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔



