بلوچستانتازہ ترین

خضدار شہدادکوٹ روڈ پر دھماکا، کرخ کے علاقے لاکھارو میں پل تباہ

خضدار میں نامعلوم افراد کی کارروائی، پل دھماکے سے اڑا دیا گیا

خضدار شہدادکوٹ روڈ پر دھماکا، کرخ کے علاقے لاکھارو میں پل تباہ
خضدار شہدادکوٹ روڈ پر دھماکا، کرخ کے علاقے لاکھارو میں پل تباہ

خضدار (یو این اے)بلوچستان کے ضلع خضدار میں خضدار شہدادکوٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے دھماکے سے ایک پل کو تباہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تحصیل کرخ کے علاقے لاکھارو میں نامعلوم افراد نے خضدار سے شہدادکوٹ جانے والی شاہراہ پر واقع ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پل کو نقصان پہنچا۔واقعے کے بعد علاقے میں صورت حال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔ تاحال دھماکے میں کسی جانی نقصان یا شاہراہ پر آمدورفت کی صورت حال کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button